ٹرمپ نے شکاگو میں فوجی دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی

 اپوزیشن ڈیموکریٹس کی شدید تنقید، اسے طاقت کے ناجائز استعمال سے تعبیر کیا 
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بدامنی کے پیشِ نظر فوجی دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے پر اپوزیشن ڈیموکریٹس نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے طاقت کے ناجائز استعمال سے تعبیر کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادار ے  کے مطابق، وائٹ ہاس کی ترجمان ایبیگیل جیکسن نے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ نے 300 نیشنل گارڈز مین کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ وفاقی املاک اور اہلکاروں کی حفاظت کی جا سکے۔ اس فیصلے کو صدر کے حالیہ آپریشن مڈوے بلیٹز کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم، امریکی عدالت نے پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو غیر ضروری اور غیر قانونی قرار دے کر روک دیا۔