امریکی کانگریس میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے پر ووٹنگ ہوگی

اس خطرناک لمحے میں کانگریس کو اپنی اتھارٹی دوبارہ واضح کرنی ہوگی: ڈیموکریٹک سینیٹر چک شومر
 واشنگٹن (آئی این پی )ڈیموکریٹک رہنما چک شومر نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ ایران کے خلاف امریکی صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پر ووٹنگ کرے گی تاکہ ایران میں جاری جنگ کو روکا جا سکے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید حملوں کے لیے کانگریس کی منظوری لینا لازم ہو۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے چند گھنٹے قبل دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سینیٹر چک شومر کا کہنا ہے کہ خاص طور پر اس خطرناک لمحے میں کانگریس کو اپنی اتھارٹی دوبارہ واضح کرنی ہوگی۔