امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاون ختم کرنے کیلئے بل سینیٹ سے منظور

41  روز سے جاری شٹ ڈان کی وجہ سے لاکھوں سرکاری ملازمین بنا تنخواہ کام کر رہے ہیں
 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈائون ختم کرنے کیلئے سینیٹ نے بل کی منظوری دے دی۔امریکی میڈیا کے مطابق  سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد 41 دن تک جاری رہنے والے شٹ ڈائون کے خاتمے اور  حکومت چلنے کے درواذے کھل گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی  بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 40 ووٹ آئے جن میں سے اپوزیشن ڈیموکریٹ کے 8 اراکین نے بھی بل کی حمایت کی۔امریکی میڈیا کے مطابق سالانہ اخراجاتی بل کی ایوان نمائندگان سے حتمی منظوری ہونا ابھی باقی ہے، جہاں حکمران جماعت ری پبلکن کا کنٹرول ہے۔رپورٹ کے مطابق 41  روز سے جاری شٹ ڈان کی وجہ سے لاکھوں سرکاری ملازمین بنا تنخواہ کام کر رہے ہیں، خوراک کی امداد معطل اور ملکی فضائی سفر  بری طرح متاثر ہے۔