انسٹا گرام پر لائیو سٹریمنگ کیلئے کم از کم ایک ہزار فالوورز لازمی قرار

واشنگٹن(آئی این پی )انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے ایک بڑی تبدیلی متعارف کرائی ہے اور اب صرف وہی صارفین اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے جن کے کم از کم ایک ہزار فالوورز ہوں گے اور ان کا اکائونٹ پبلک ہوگا۔اس سے پہلے انسٹاگرام نے کسی کو بھی لائیو جانے کی اجازت دی ہوئی تھی۔