سیاست میں 24 سال گزار چکا ہوں اور ہر ساتھی کے ساتھ احترام کا رشتہ رکھتا ہوں:وفاقی وزیر
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان نے تقریباً 2 ماہ قبل سخت الفاظ کی ادائیگی پر پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان سے باضابطہ معذرت کرلی۔ پیر کو سینیٹ اجلاس سے خطاب کے دوران علیم خان نے کہا قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔انہوں نے کہا میں سیاست میں 24 سال گزار چکا ہوں اور ہر ساتھی کے ساتھ احترام کا رشتہ رکھتا ہوں تاہم بعض اوقات ایسے لمحات بھی آ جاتے ہیں جس کے لیے میں پلوشہ خان و دیگر ارکان سے دلی طور پر معذرت خواہ ہوں۔اس موقع پر پلوشہ خان نے کہا ہم سب کی عزت برابر ہے اور میں پرامید ہوں کہ آئندہ تمام ممبران کی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا اور آئندہ کمیٹی اجلاس میں ایسا ماحول پیدا نہیں ہوگا۔