شکارپور کے قریب جعفر ایکسپریس کو حادثہ، تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں

شکارپور(آئی این پی) پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سندھ کے علاقے شکار پور میں حادثہ پیش آیا، 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حادثہ سلطان کوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔