چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ 27 نومبر کو ختم ہو جائے گا؛ اعظم نذیر تارڑ

چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ 27 نومبر کو ختم ہو جائے گا؛ اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 27 آئینی ترمیم کے تحت مارشل آف ائرفورس اور مارشل آف نیول فورس کے ٹائٹل متعارف کرائے جائیں گے، اور یہ ٹائٹل دینے کا اختیار وزیراعظم کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کا ہوگا۔

 انہوں نے سینیٹ میں اپنے خطاب میں بتایا کہ فیلڈ مارشل کا رینک اور ٹائٹل آئینی تحفظ کے تحت ہوگا اور اسے واپس لینے کا اختیار بھی پارلیمنٹ کے پاس ہوگا۔مزید کہا کہ تجویز ہے کہ آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے ہوں گے، اور یہ کہ فیلڈ مارشل ایک ٹائٹل ہے، رینک ہے، جبکہ آرمی چیف ایک آئینی عہدہ ہے جس کی مدت 5 سال مقرر ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں، اور یہ کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025 سے ختم ہو جائے گا۔