ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو برطرف کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو برطرف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

 جنرل براؤن امریکی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں اور فوج میں مختلف نسلوں اور صنفی برابری کے حامی سمجھے جاتے تھے۔ ان کی برطرفی کے بعد صدر ٹرمپ نے لیفٹیننٹ جنرل ڈین "رازن" کین کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کین سابق ایف-16 پائلٹ اور سی آئی اے میں عسکری امور کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔مزید برآں، ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع میں 5,000 ملازمین کی چھانٹی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اس کے علاوہ، امریکی صدر نے یوکرین سے 500 ارب ڈالر معاوضہ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے یوکرین جنگ پر اپنے خزانے سے خطیر رقم خرچ کی ہے۔دوسری جانب، برطانوی میڈیا کے مطابق، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکی سرمایہ کاروں کو ملکی معدنی وسائل تک رسائی دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ان تبدیلیوں کے نتیجے میں امریکی محکمہ دفاع میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں، جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اہم اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔