وزیرِ اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی وداعی ملاقات

وزیرِ اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی وداعی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے الوداعی ملاقات کی۔

 اس موقع پر، وزیرِ اعظم نے جنرل مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی بھرپور تعریف کی۔یاد رہے کہ، جنرل ساحر شمشاد مرزا، مسلح افواج کے 18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے۔ وہ 27 نومبر 2025 کو اپنی مقررہ مدت پوری کریں گے۔ آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں، جنرل مرزا کے بعد کسی نئے چیئرمین کا تعین نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان میں سب سے پہلے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، جنرل محمد شریف تھے جنہیں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1 مارچ 1976 کو مقرر کیا تھا۔ یاد رہے کہ، اس عہدے پر رہنے والے دیگر اہم افسران میں ایڈمرل محمد شریف اور ایڈمرل افتخار احمد سروہی نیوی سے تھے، جبکہ پاکستان ایئر فورس سے صرف ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان نے بطور چیئرمین خدمات انجام دی تھیں۔