کوش گینگ کے سرغنہ شاہو عرف منڈا کے سر کی قیمت 50لاکھ مقرر تھی

رحیم یارخان (خصوصی رپورٹ)رحیم یارخان پولیس کے 12 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث کوش گینگ کے سرغنہ شاہو عرف منڈا کو سندھ پنجاب سرحدی علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماچھکہ کے علاقے میں سندھ پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران شاہو عرف منڈا مارا گیا، جو اس گینگ کا سرغنہ اور رحیم یارخان میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ پولیس حکام کے مطابق مارے جانے والا ڈاکو 50 لاکھ روپے کے سرکی قیمت کا خطرناک مجرم تھا اور اس کی ہلاکت سے گینگ کے دیگر ارکان کو بھی سخت دھچکا لگا ہے۔