طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ پولیس نیبروقت کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم حبیب شمسی نے طالبہ کو ہراساں کرنے کے لیے طالبہ کی تصاویر بنائی طالبہ نے 15 پر کال کی جس پر لٹن روڈ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیالٹن روڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالبہ کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کا موبائل فون تحویل میں لے کر طالبہ کی تصاویر ڈیلیٹ کیں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ رانا وقاص اشرف اور پولیس ٹیم کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ،