پی پی کے 30 ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں میں فنڈز کی حامی بھرلی گئی ، کمیٹیوں میں شامل کرنے کا امکان
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین پاورشیئرنگ کے معاملے پر بڑا بریک تھرو ہوگیا ،ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین پاورشیئرنگ کیمعاملات طے پاگئے ہیں ،مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردئیے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافی امور کا حل نکل آیا اور مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے 30 ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ایک بار پھر حامی بھرلی، پنجاب حکومت کے محکمہ قانون میں لا آفیسرز کی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کوشیئر دینے کا امکان ہے، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں پی پی کے ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔