زرین خان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق کیوں ادا کی گئیں؟

زرین خان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق کیوں ادا کی گئیں؟

 بالی ووڈ اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ زرین خان کی آخری رسومات ہندو مذہبی روایات کے مطابق ادا کی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور جمعہ کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زید خان کو اپنی والدہ کی آخری رسومات ہندو مذہب کی روایات کے مطابق ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں وہ میت کے آگے مٹی کا گڑھا اٹھائے چل رہے تھے۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران تھے کہ زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں ادا کی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کا اصل نام زرین کترک تھا، لیکن شادی کے بعد سنجے خان سے ان کا نام زرین خان رکھ دیا گیا۔ تاہم، انہوں نے شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا۔ ان کے خاندان نے ان کی وفات کے بعد ان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق ادا کیں، جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات جیسے ہریتھک روشن، جیا بچن، شویتا بچن، نندا، رانی مکھرجی، جیکی شروف اور بوبی دیول سمیت دیگر نے شرکت کی۔

زرین خان کا تعلق ایک ہندو خاندان سے تھا، اور ان کا بچپن بھی ہندو مذہب کے مطابق گزرا۔ انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں مختصر کام کیا، جن میں “تیرے گھر کے سامنے” اور “ایک پھول دو مالی” شامل ہیں۔ ان کی شادی سنجے خان سے 1966 میں ہوئی، اور ان کے چار بچے ہیں جن میں سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان شامل ہیں۔زرین خان کا انتقال رات کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوا، اور وہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات اور آخری رسومات کے حوالے سے یہ بات بھی اہم ہے کہ انہوں نے مذہب کی تبدیلی نہیں کی تھی، اس لیے ان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق ادا کی گئیں۔