حادثہ لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا،کشتی پر 31افراد سوارتھے،لاپتا افراد کی تلاش جاری
ایتھنز(آئی این پی) یونان میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 23افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثہ لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا، جہاں 31افراد سوار تھے۔ کشتی کو حادثہ کیسے پیش آیا، اس کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے 23افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم مزید افراد کے لاپتا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔