تیونس میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئیں:27افراد ہلاک

 ڈوبنے والے تارکین وطن کا تعلق افریقی ممالک سے تھا،83افراد کوبچالیاگیا، کوسٹ گارڈ حکام 
تیونسیا(آئی این  پی )تیونس میں تارکین وطن کی 2کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 27افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی کشتیاں تیونس میں سیفکس شہر کے قریب ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 83افراد کو بچا لیا گیا۔ تیونس کے نیشنل گارڈ حکام کے مطابق 15زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ باقی ہلاک افراد اور بچائے گئے لوگوں کو کوسٹ گارڈ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔