26تارکین وطن زندہ ساموس کے ساحل پر پہنچنے میں کامیاب،ریسکیو آپریشن جاری
ایتھنز(آئی این پی )یونانی جزیرے ساموس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، ایک ہلاک جبکہ 3 لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 26 تارکین وطن زندہ ساموس کے ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو آپریشن کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال 3 ہزار سے زائد تارکین وطن سپین پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے گزشتہ سال 10 ہزار سے زائد پناہ گزین ہلاک ہوئے تھے۔