ویتنام میں خطرناک طوفان بوالوئی ، چاربڑے ایئرپورٹ بند

ہنوئی(آئی این پی)ویتنام میں شدید طوفان بوالوئی کے پیش نظر چار بڑے ایئرپورٹس بند کر دئیے گئے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ویتنام کے وسطی حصے سے ٹکر انے جارہاہ ے جس کی رفتار 133 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث تیز ہوائیں، شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات لاحق ہیں۔ شمالی اور وسطی صوبوں میں یکم اکتوبر تک 600 ملی میٹر بارش اور دریائو ں کی سطح میں 9 میٹر تک اضافہ متوقع ہے