سندھ میں حفاظتی ویکسین پلانے سے انکار پر ایک ماہ قید اور 50 ہزار یا ایک لاکھ روپے جرمانہ

کراچی(آئی این پی)حکومت سندھ نے صوبے میں بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور سکھر میں 480 والدین کے خلاف جرمانے کیے گئے اور ساتھ ہی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  جو بھی والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے سے انکار کرے گا تو اسے ایک ماہ قید اور 50 ہزار یا ایک لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔