کراچی :ہزاروں والدین کابچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار

مئی کی انسداد پولیو مہم کے دوران 37 ہزار 711 والدین نے ویکسی نیشن سے انکارکیا: ایمرجنسی آپریشن سینٹر 
کراچی (آئی این پی )کراچی میں ہزاروں  والدین کی جانب سے  بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے مسلسل انکار کے بعد ریفیوزل کیس میں اضافہ  دیکھا گیا ہے ۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای سی او) کے مطابق مئی کی انسداد پولیو مہم کے دوران 37 ہزار 711 والدین نے ویکسی نیشن سے انکارکیا جب کہ  اپریل میں 37 ہزار 360 والدین نے انسداد پولیو ویکسی نیشن سے انکار کیا تھا۔ ای سی او کا بتانا ہے کہ مئی میں ضلع ایسٹ میں سب سے زیادہ 9433،  ضلع وسطی میں 7141،ضلع جنوبی میں 3145، ضلع غربی میں 2922 ،  کیماڑی میں17011، کورنگی میں 3453 اور ملیر میں4606  والدین نے انکار کیا۔