تہران(آئی این پی ) ایران اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کی تعداد 900سے تجاوز کرگئی۔غیرملکی خبررساں ا دارے نے ایران کے سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 12روزہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران میں کم از کم 935افراد شہید ہوئے۔ایرانی وزارت انصاف کے ترجمان کے مطابق شہید ہونے والوں میں 132 خواتین اور 38 بچے بھی شامل ہیں۔