صوبے بھر میں 5 ہزار 899 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 ہزار 192 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے
کراچی( آن لائن ) سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے مزید 4 اموات رپورٹ ہوئی ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں ڈینگی مزید خطرناک صورتحال اختیار کرگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔جس کے بعد رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی سے اموات کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 5 ہزار 899 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 ہزار 192 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے