23 نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ، راولپنڈی میں 19 افراد میں وائرس کی تشخیص

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاروا چیکنگ کے دوران 185 پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی
اسلام آباد (آئی این پی )جڑواں شہروں میں ڈینگی کا پھیلا ئو جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 42 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران تئیس نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاروا چیکنگ کے دوران 185 پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے سڑسٹھ مریض زیرعلاج ہیں۔دوسر ی جانب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 19 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی، محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1361 ہوچکی ہے،اس وقت راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیر علاج ہیں۔