پانچ ہفتے سے جاری مہنگائی میں کمی‘ہفتہ وار بنیاد پر شرح گھٹ گئی

 ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.18 فیصد پر آگئی، متعدد اشیاء  کی قیمتوں میں کمی ہوئی :ادارہ شماریات
اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان میں مسلسل پانچ ہفتوں تک بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے ایک ماہ بعد پہلی بار  مہنگائی کی شرح میں بریک  لگا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں  0.59 فیصد کمی  ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مجموعی سالانہ شرح  4.18 فیصد  پر آگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پچھلے ہفتے کے دوران  18 اشیاء  مہنگی  ہوئیں جبکہ  12 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔مہنگی ہونے والی اہم اشیاء میں  انڈے: فی درجن 8.33 روپے مہنگے، بیف: فی کلو 10.66 روپے مہنگا، مٹن: فی کلو 2.52 روپے مہنگا، جلانے والی لکڑی: فی من 22.56 روپے مہنگی، کیلے: فی درجن 2.86 روپے مہنگے  آٹے کا 20 کلو تھیلا: 7.39 روپے مہنگا، اوسط قیمت 2195.81 روپے، گھی (2.5 کلو): 2.37 روپے مہنگا، سستی ہونے والی اہم اشیاء میں   ٹماٹر: فی کلو 66.21 روپے سستا، پیاز: فی کلو 8.49 روپے سستا،  لہسن: 13 روپے سستا،   چکن: فی کلو 2.21 روپے سستا، چینی، دال مسور، دال ماش، دال چنا اور آلو بھی سستے ہوگئے