اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.69 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح منفی 2.72 فیصد تک آگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے 51 بنیادی اشیا کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 18 اشیا سستی ہوئیں جب کہ 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا