ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، سالانہ 4.32 فیصد تک پہنچ گئی

 ایک ہفتے میں 14 اشیاء  مہنگی اور 12 سستی ہو گئیں:ادارہ شماریات کی رپورٹ
اسلام آباد( آن لائن ) ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں دوبارہ اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں  0.73 فیصد اضافہ  ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح  4.32 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں  14 اشیاء￿  کی قیمتوں میں اضافہ  ہوا، جبکہ 12 اشیاء￿  سستی  ہوئیں۔ سب سے زیادہ اضافہ بجلی فی یونٹ 60 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 113.72 روپے، دال مونگ فی کلو 7.17 روپے اور 2.5 کلو گھی 14 روپے سے زائد  درج کیا گیا۔ جلانے کی لکڑی، چینی اور مٹن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء￿  میں شامل ہیں۔دوسری طرف، ٹماٹر فی کلو 54.11 روپے، پیاز 13.66 روپے، آلو 3.63 روپے  سستے ہوئے۔ لہسن، گندم کا آٹا، چکن، دال مسور اور ماش میں بھی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ، دہی، بریڈ، گیس، پیٹرولیم مصنوعات سمیت  25 اشیاء￿  کی قیمتیں مستحکم رہیں