اسلام آباد(آن لائن) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے امریکی چارج ڈی افیئر نتالی بیکر سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس تعلق کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ، طاہر اندرابی نے اس ملاقات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی سطح بہتر ہوئی ہے، جو دونوں طرف کے مفاد میں ہے۔