اسلام آباد(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکہ کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی گئی۔دونوں نے پاک امریکہ تجارتی و معاشی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا۔دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی زرداری ہائوس میں ملاقات ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا