بیرون ملک ملازمت اور تعلیم کیلئےجانیوالےشہریوں کیلئے اچھی خبر

بیرون ملک ملازمت اور تعلیم کیلئےجانیوالےشہریوں کیلئے اچھی خبر

ویب ڈیسک:ایس پی سی آر او (سینئر پولیس افسر) نے بیرون ملک ملازمت اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانے والے شہریوں کے لیے ایک اہم اعلان کیا ہے۔

 اس اعلان میں کہا گیا کہ کریکٹر سرٹیفکیٹ پر صرف سنگین نوعیت کے مقدمات کا ریکارڈ درج کیا جائے گا، جبکہ معمولی نوعیت کے مقدمات کو کریکٹر سرٹیفکیٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایس پی سی آر او نے وضاحت دی کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ، تیز رفتاری، اور ضلعی انتظامیہ کے مقدمات جیسے معمولی مقدمات کا ریکارڈ کریکٹر سرٹیفکیٹ میں درج نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات جیسے قتل، دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے بارے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو ان مقدمات کی تفصیل کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔ اس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ان مقدمات کا ریکارڈ کریکٹر سرٹیفکیٹ پر درج کیا جائے گا۔ اس طرح، کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ عوام کو واضح اور شفاف فیصلہ مل سکے اور غیر ضروری مقدمات کا ریکارڈ کریکٹر سرٹیفکیٹ میں شامل نہ ہو۔