حکومت کا بڑا فیصلہ: اضافی بجلی اب بڑے صارفین خود خریدیں گے

حکومت کا بڑا فیصلہ: اضافی بجلی اب بڑے صارفین خود خریدیں گے

پاکستان میں اضافی بجلی کی خریداری اب حکومت کے بجائے بڑے صارفین خود کریں گے۔

 وزارت توانائی نے ویلنگ نیلامی کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، جس کے مطابق بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کی مدت پانچ سال ہوگی اور مجموعی طور پر 800 میگاواٹ بجلی مارکیٹ میں نیلام کی جائے گی۔گائیڈ لائنز کے مطابق قیمت روپے میں مقرر ہوگی، جبکہ گرڈ چارجز اور سرچارجز الگ ہوں گے۔ کامیاب شرکاء کو بولی کے چارجز، گرڈ چارجز اور سرچارجز ادا کرنا ہوں گے۔ آزاد مارکیٹ آپریٹر سالانہ نیلامی کیلنڈر پیش کرے گا اور نیلامی کی تاریخوں میں صرف ناگزیر حالات میں تبدیلی کی جا سکے گی۔

نیلامی کمیٹی بولی کی جانچ پڑتال کی رپورٹ آزاد مارکیٹ آپریٹر کو بھجواے گی، اور نیپرا دو ہفتے میں نیلامی کی منظوری دے گا۔ وزارت توانائی کے مطابق آزاد مارکیٹ میں بجلی کی کم یا زیادہ قیمت کا تعین مارکیٹ خود کرے گی۔