مداحوں کی طرف سے سدرہ نیازی کو کترینہ کیف کی ہمشکل قرار دیا گیا

مداحوں کی طرف سے سدرہ نیازی کو کترینہ کیف کی ہمشکل قرار دیا گیا

پاکستانی اداکارہ سدرہ نیازی حالیہ دنوں اپنی ٹی وی پرفارمنس اور اسٹائلنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

 انہوں نے اپنے نئے ڈرامے ’سنول یار پیا‘ میں سسی کا کردار ادا کیا ہے، جہاں ان کی سادہ مگر دلکش ساڑھی لُک نے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس سین کے بعد سدرہ نیازی کے حسن اور چہرے کے خدوخال کو بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے ملانا شروع کر دیا ہے۔ بعض نے انہیں ’پاکستانی کترینہ‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ ان کا چہرہ شردھا کپور اور یامی گوتم جیسے بھارتی اداکاروں سے بھی مشابہت رکھتا ہے۔ ایک تبصرہ میں لکھا گیا ہے کہ سدرہ نیازی کی اسکرین پر موجودگی اور خوبصورتی ڈرامہ کی مرکزی اداکارہ سے بھی زیادہ نمایاں ہے۔مداحوں کا کہنا ہے کہ سدرہ نیازی کی اداکاری، انداز اور لباس کا انتخاب ان کے کردار کو مزید پرکشش بنا رہا ہے، اور انہیں بطور مرکزی اداکارہ کاسٹ کیا جانا چاہیئے۔ یہ تعریفیں ان کے فن اور شخصیت کی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہیں، اور ان کے مستقبل کے پروجیکٹس کے لیے بھی حوصلہ افزائی فراہم کرتی ہیں۔