سکواڈ نے 54 ریکارڈ یافتہ،36 عادی مجرمان کو حراست میں لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی24/7 سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ جاری ہیں 48 گھنٹوں کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں، عدالتی مفروران، عادی ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ 26 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 155 ملزمان کو گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں
ڈولفن سکواڈ نے 54 ریکارڈ یافتہ،36 عادی مجرمان کو حراست میں لیامختلف زیر سماعت مقدمات میں 33 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔سٹریٹ کریمنلر ، ڈاکوؤں سمیت متفرق جرائم کے6ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کے قبضہ سے 4موبائل فون برآمد ہوئیں شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت الرٹ ہیں۔