اوکاڑہ پولیس نے دو اشتہاری پکڑلئے

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں ملوث 2 اشتہاری گرفتار کر لئے۔ایس ایچ او تھانہ کینٹ نعیم خان کی سربراہی میں ملزم منیر مسعود اور سنی مسعود کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دھرلیاگیا جو طویل عرصہ سے روپوش تھے۔