روسی اشرافیہ کی ملکیت والی سپر یاٹس کو زیر آب جاسوسی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے
لندن (آئی این پی ) برطانوی فوج کو ملک بھر کے سمندروں میں روسی سینسر ملے ہیں، جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ اس کی جوہری آبدوزوں کی جاسوسی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رائل نیوی کو سمندر کی تہہ پر نصب کچھ آلات ملے، جب کہ کئی ساحل پر بہہ گئے، فوج اور انٹیلی جنس کے سربراہوں کا ماننا ہے کہ انہیں برطانیہ کی 4 آبدوزوں کے بارے میں انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے لیے نصب کیا گیا تھا، جو جوہری میزائل لے کر جاتی ہیں