وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ اسلامی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس دورے میں ان کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی ہوں گے۔

وزیراعظم نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جس دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ون آن ون ملاقات کی تھی، جس میں پاکستان کی ترقی اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت کی گئی۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی سرمایہ کاری ٹیم پاکستان بھیجی تھی، جس کے ساتھ مختلف شعبوں پر تفصیلی ملاقاتیں کی گئی تھیں۔وزیراعظم کے سعودی عرب دورے کی اہمیت اس بات پر بھی ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی، جس میں علاقائی امن، دفاعی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔