کوالالمپور(آئی این پی )آسٹریلیا کے بعد مسلم ملک انڈونیشیا نے بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ فیصلہ کیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں بچوں کو نقصان دہ آن لائن مواد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد طے کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،انڈونیشین صدرپرابوو سبیانتو نے وزرا کو بتایا کہ ایسے قوانین ایک سے 2 ماہ میں مرتب کیے جائیں جن کے ذریعے آن لائن بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔