تنہائی انسان کی سوچ اور شخصیت میں تبدیلی لے آتی ہے:زارا ترین

تنہائی انسان کی سوچ اور شخصیت میں تبدیلی لے آتی ہے:زارا ترین

پاکستانی اداکارہ اور میزبان زارا ترین نے طلاق اور جذباتی صدمے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں اور خود شناسی کے سفر سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔  
ایک حالیہ شو میں گفتگو کے دوران، زارا ترین نے اپنی نجی زندگی، ذہنی کیفیت اور خود کو دوبارہ سنبھالنے کے حوالے سے باتیں کیں۔  انہوں نے بتایا کہ اس مشکل وقت کے بعد، اب ان کا فوکس خود پر ہے، اور وہ اپنی ذہنی اور جسمانی صحت بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔  زارا ترین کا کہنا تھا کہ تنہائی انسان کی سوچ اور شخصیت کو بدل دیتی ہے، اور انہوں نے اپنے تجربات سے سیکھا ہے کہ خود کے ساتھ وقت گزارنا ضروری ہے تاکہ اپنی فطرت اور کمزوریوں کو بہتر سمجھا جا سکے۔  اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ماضی کی ذہنی اذیت سے گزرنے کے بعد، اب وہ اپنی زندگی کو نئے انداز سے سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ مستقبل میں غلطیاں نہ دہرائیں۔