بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس نے مریم اورنگزیب کی جسمانی تبدیلی کو سراہا

بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس نے مریم اورنگزیب کی جسمانی تبدیلی کو سراہا

مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب اپنی نمایاں جسمانی تبدیلی کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں، جو حال ہی میں جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں کھل کر نظر آئی۔

 مہندی، بارات اور ولیمے کے دوران ان کے انداز اور شخصیت کو سوشل میڈیا صارفین اور حاضرین نے خوب سراہا۔سوشل میڈیا پر مریم اورنگزیب کی اس ٹرانسفارمیشن پر بحث بھی زور و شور سے جاری رہی، جہاں کئی صارفین نے اسے سیاستدان کی مثبت اور متاثر کُن واپسی قرار دیا۔شوبز کی معروف شخصیات نے بھی مریم کی تعریف کی۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر لکھا کہ مریم کا وزن کم کرنے کا سفر محنت، مضبوط ارادے اور مستقل مزاجی کی بہترین مثال ہے اور انہوں نے انہیں خوبصورت قرار دیا۔اداکارہ زارا نور عباس نے بھی اس تبدیلی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اگر ایک عورت اپنا خیال رکھے تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتی ہے، اور یہ مضبوطی اور عزم کی علامت ہے۔