نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم امہ کا اتحاد موجودہ صورتحال میں مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے اور خطے میں جاری کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔
پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لیے مسلسل کاوشیں کر رہا ہے۔اسحاق ڈار نے چار فریقی اجلاس سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں وزرائے خارجہ نے امن کے لیے مذاکرات پر زور دیا۔ اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزرائے خارجہ نے سفارت کاری کو مکمل سپورٹ کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی اہمیت پر بات کی۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے پُرامن حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔