کراچی کے علاقے لسبیلہ کے پل کے قریب پانی کی 33 انچ کی مرکزی لائن سے سرنگ بنا کر چوری کی کوشش کی گئی۔
ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق، کارروائی کے دوران 80 ہارس پاور ہائی سیکشن مشین اور 4 انچ کی پائپ لائن برآمد کر لی گئی ہے۔ واقعے میں ملوث ملزم شکیل مہر اور ابراہیم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔