بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔