لسبیلہ میں ٹرک اور کار کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

لسبیلہ میں ٹرک اور کار کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

لسبیلہ: مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے مقام پر ٹرک اور کار کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار گوادر سے کراچی جا رہی تھی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی طرف آ رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجگور سے تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔