سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مارکس نارتھ کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا نیا نیشنل سلیکٹر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
نارتھ اس وقت کاؤنٹی کلب ڈرہم کے ڈائریکٹر آف کرکٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے حتمی انٹرویوز میں سابق انگلش فاسٹ بولرز اسٹیون فن اور ڈیرن گف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مارکس نارتھ کی پروفائل:
عمر: 46 سال
آسٹریلیا کے لیے 24 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں 2009 اور 2010-11 کی ایشیز سیریز شامل ہیں۔انگلینڈ کرکٹ کے لیے یہ پہلی غیر ملکی سلیکٹر ہونگے، جو سابق انگلش کرکٹر و سلیکٹر لیوک رائٹ کی جگہ لیں گے۔ان کے انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس سے قریبی تعلقات ہیں، کیونکہ دونوں نے ناردرن سپرچارجرز میں کام کیا ہے، جہاں نارتھ نے ہیری بروک کو کپتان اور اینڈریو فلنٹوف کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔
مزید اطلاعات کے مطابق، نارتھ کو سابق سلیکٹرز کے مقابلے میں زیادہ اختیارات دیے جائیں گے، اور وہ انگلش ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ رابطے بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کے انتخاب کے عمل میں بھی شامل ہوں گے۔ یہ فیصلہ انگلینڈ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم تبدیلی ثابت ہو سکتا ہے، جو ٹیم کے مستقبل کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوگا۔