انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیلمٹ نہ پہننے پر مشکل میں پھنس گئے

 انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیلمٹ نہ پہننے پر مشکل میں پھنس گئے

برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی تیاریاں جاری ہیں، مگر وہاں کے قوانین کی خلاف ورزی کرکے انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کو ممکنہ جرمانہ کا سامنا ہے۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق، کپتان بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ نے بغیر ہیلمٹ کے اسکوٹرز چلائے، جس سے وہ کوئنز لینڈ کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔کھیل کے دوران یا فارغ وقت میں شہر گھومنے کے لیے اسکوٹرز کا استعمال کرتے ہوئے یہ کھلاڑی بغیر ہیلمٹ کے نظر آئے، حالانکہ کوئنز لینڈ کے قوانین کے مطابق، اسکوٹر چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔ جیمی اسمتھ کے اسکوٹر پر ہیلمٹ لٹک رہا تھا، لیکن انہوں نے اسے پہنا نہیں۔

اس خلاف ورزی کے نتیجے میں، رائیڈرز کو 166 آسٹریلوی ڈالرز (تقریباً 30,500 پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیم کے کھلاڑی برسبین میں اپنی چھٹیوں کے دوران شہر کی سیر کر رہے تھے۔ حکام نے قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔