پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کارکردگی پر پی سی بی حکام کا صبر جواب دے گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن کے تحت 6 کرکٹرز کو پاکستان سے انگلینڈ طلب کیا گیا ہے، جن میں صائم ایوب اور عرفات منہاس بھی شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑی ویزے ملنے کے بعد انگلینڈ روانہ کیے جائیں گے۔اس دوران امام الحق کی مشکوک انجری بھی سوالات اٹھا رہی ہے۔ گزشتہ روز توقع تھی کہ وہ دردکش انجیکشنز کے بعد میچ میں حصہ لیں گے، مگر انہوں نے میدان میں حصہ نہیں لیا۔ ذرائع کے مطابق، امام الحق کے ساتھ محمد رضوان کو بھی ناقص اور غیرذمہ دارانہ بیٹنگ پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ادھر، وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن تیسری ٹیسٹ میں ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے، جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد بھی ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے دونوں ٹیسٹ میچز میں ناکامی کے بعد پاکستان سیریز ہار چکا ہے، اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔