قشم جزیرے کاہنہ میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے میں چوکی صوئے اصل پولیس نے دورانِ پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ایس پی ماڈل ٹا ئون اسد علی کے مطابق ملزم کی شناخت فیروزپور روڈ پر پرس رام کے قریب کی گئی۔ گرفتار ملزم احمد کا تعلق ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی سے ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کرتا رہا، جبکہ اپنے علاقے میں بھی خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے پستول بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔