قشم پر حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

 واشنگٹن(خصوصی رپورٹ )ایران کے جزیرے قشم پر امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 48 سینٹ یعنی 0.5 فیصد اضافے کے بعد 105 ڈالرز 25 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 47 سینٹ یعنی 0.5 فیصد اضافے سے 96 ڈالرز 93 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی