تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملہ کیا ہے جبکہ امریکی ٹی وی چینل نے بھی ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے حملے کی تصدیق کی ہے۔امریکی عہدیدار کے مطابق ان حملوں کا مطلب جنگ کا دوبارہ آغاز یا جنگ بندی کا خاتمہ نہیں ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکا اپنی تجاویز پر ایران کے جواب کا منتظر ہے۔دوسری جانب چینی خبر ایجنسی سن ہوا نے ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حملے میں قشم جزیرے کی ایک لنگرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق بندر عباس اور قشم جزیرے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ بندر عباس میں ایرانی فضائی دفاعی نظام بھی متحرک دیکھا گیا۔تاحال ایرانی یا امریکی حکام کی جانب سے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں جبکہ صورتحال پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔