رنگ روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی، ڈرائیور گرفتار، گاڑی ضبط

ر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنایا جا رہا ، غفلت برداشت نہیں:صفی اللہ گوندل
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور رنگ روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ مقدمہ درج کرکے گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی غفلت نہ صرف ڈرائیور بلکہ دیگر شہریوں کی جان کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹریفک قوانین پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔