رنگ روڈ :140 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار پر گاڑی ضبط، مقدمہ درج

لاہور (خصوصی رپورٹ)رنگ روڈ پولیس کی اوور سپیڈنگ کے خلاف کریک ڈا ئون،140 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار پر گاڑی ضبط، مقدمہ درج کر لیا گیا،زیگ زیگ ڈرائیونگ کرنے والا ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج، قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ،چیئر پرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پر قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائیں گے۔