لاہور(کرائم رپورٹر)چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کی ہدایت پر رنگ روڈ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا ہے ترجمان کے مطابق رنگ روڈ پر خطرناک انداز میں زیگ زیگ ڈرائیونگ کرنے والے ایک کار سوار کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور نے حکم عدولی کرتے ہوئے گاڑی بھگا دی اور موقع سے فرار ہو گیاواقعے کے بعد فرار ہونے والے کار سوار کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہیکمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، خطرناک ڈرائیونگ اور پولیس احکامات کو نظرانداز کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز مقدمات درج کیے جائیں گے، تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔